ٹوکیو(آئی این پی) ٹوکیومیگزین ڈپلومیٹ نے پاکستانی کی معاشی ترقی کو سراہتے ہوئے پا کستان کو اُُبھرتی ہوئی معیشت قرار دیدیا پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے چیلنجز کے باوجود تاریخ رقم کر دی ،کراچی اور فاٹا سمیت ملک میں امن وامان میں بہتری کے باعث معاشی استحکام آیا کئی مسائل کے باوجود بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،
پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنے کیلئے کارپوریٹ گورننس کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ ٹوکیو سے شائع ہونے والے والے جریدے میگزین ڈپلومیٹ نے پاکستانی معیشت پر اپنی رپورٹ میں پاکستان کو اُُبھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا ہے،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے کئی چیلنجزکے باوجود تاریخ رقم کی ہے ،کراچی اور فاٹا سمیت ملک میں امن وامان میں بہتری کے باعث معاشی استحکام آیا۔پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنے کیلئے کارپوریٹ گورننس کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں شائع ہونے والے جریدے دی ڈبلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے ۔قطراور متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان ابھرتی مارکیٹ بنے والا پہلا ملک ہے۔ماہرین کو توقع ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کثیرعالمی فنڈز سرمایہ کاری کریں گے۔پاکستانی کی سٹاک مارکیٹ نے کئی چیلنجز کے باوجود تاریخ رقم کی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی اور فاٹا سمیت ملک میں امن وامان میں بہتری کے باعث معاشی استحکام آیا۔معیشت کی بہتری کی ایک اور وجہ ملک میں سازگار سیاسی ماحول ہے ۔ادائیگیوں کے توازن میں بہتری سے پاکستان کو ابھرتی مارکیٹ کا درجہ ملا ہے۔پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنے کیلئے کارپوریٹ گورننس کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔