منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

datetime 28  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 29 جون تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی، شہری سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، دیر، نوشہرہ، صوابی، راولپنڈی، اسلام آباد، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر کے کچھ حصے شدید بارشوں کی زد میں آ سکتے ہیں، جہاں ندی نالوں کی صورتحال خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے اور مقامی آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔

ادھر گلگت بلتستان میں دریا ہنزہ، خنجراب، کلک، چوپرسن، شمشال اور برالڈو کے قرب و جوار میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں آمدورفت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں 27 جون کو ممکنہ اربن فلڈنگ کا انتباہ جاری کیا ہے، جب کہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور اور چارسدہ جیسے بڑے شہروں میں بھی پانی جمع ہونے کے خطرات موجود ہیں۔

محکمہ نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کریں۔ سیاحوں کو بھی محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر رہائش اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…