اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی نوجوان کے فریب کا شکار ہوگئی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دے دی۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی، جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔اگلے ہی روز 29 نومبر کو دونوں نے شادی کرلی۔

نکاح کا اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں کرایا گیا۔ تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد محمد عامر نے سندا ایاری کو طلاق دے دی۔ بے یار و مددگار لڑکی مدد کی تلاش میں لیاقت آباد وومن تھانے جا پہنچی۔سندا کا کہنا ہے کہ اس کا پاکستانی ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے اور شوہر نے ساتھ رکھنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ سندا نے اپیل کی ہے کہ چونکہ اس کے پاس وطن واپسی کے اخراجات نہیں ہیں، لہذا حکومت پاکستان اسے ایگزٹ پرمٹ جاری کرے تاکہ وہ واپس جا سکے۔ایس ایچ او وومن ڈسٹرکٹ سینٹرل عظمی خان کے مطابق لڑکے کو تھانے بلوایا گیا تھا، جس نے بیوی کو طلاق دینے کی تصدیق کی اور تھانے سے چلا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کسی قسم کی زیادتی کی شکایت نہیں کی، اسے فوری طور پر پناہ فراہم کر دی گئی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…