جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی ٹاپ 350 جامعات میں شامل نہیں: عالمی ادارےکی رپورٹ

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی رینکنگ میں پاکستانی جامعات کی کارکردگی مایوس کن، کوئی یونیورسٹی ٹاپ 350 میں شامل نہ ہو سکی

عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کیو ایس (QS) نے سال 2026 کے لیے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کو ابتدائی 350 ممتاز تعلیمی اداروں میں جگہ نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں 354ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جب کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو 371ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی جامعہ جامعہ کراچی، عالمی فہرست میں 1001+ کی کیٹیگری میں شامل ہے، تاہم سندھ سے دیگر کسی جامعہ کو بھی دنیا کی 1500 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ نہیں مل سکی۔

رینکنگ میں پاکستان کی مجموعی طور پر 18 جامعات کو جگہ دی گئی ہے۔ ان میں قابلِ ذکر اداروں میں پنجاب یونیورسٹی کو 542ویں، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کو 555ویں اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کو 654ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

دیگر اداروں میں:

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد – 664ویں نمبر پر

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS) – 721ویں نمبر پر

یو ای ٹی لاہور – 801+

یونیورسٹی آف پشاور – 901+

آغا خان یونیورسٹی – 1001+

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی – 1201+

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور – 1401+ درجے میں شامل ہیں۔

عالمی سطح پر ٹاپ 10 جامعات کی فہرست میں امریکہ کی میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) ایک بار پھر سرفہرست ہے۔ امپیریل کالج لندن دوسرے اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

باقی فہرست میں:

آکسفورڈ یونیورسٹی (چوتھا نمبر)

ہارورڈ یونیورسٹی (پانچواں)

کیمبرج یونیورسٹی (چھٹا)

ای ٹی ایچ زیورخ (ساتواں)

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (آٹھواں)

یونیورسٹی کالج لندن (UCL) (نواں)

کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (Caltech) (دسواں نمبر)

یہ درجہ بندی عالمی جامعات کی تحقیقی کارکردگی، تعلیمی معیار، بین الاقوامی شہرت اور صنعتی روابط کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…