بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

نصیحت پر طیش میں آکر بیٹے کی فائرنگ ،باپ بچ گیا ،گولی لگنے سے بہن جاں بحق

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (این این آئی)موضع مرغز میں نصیحت کی باتوں پر طیش میں آکر بیٹے نے فائرنگ کردی ،باپ معجزانہ طور پر بچ گیا ،گولی لگنے سے بہن جاں بحق ہو گئی جبکہ مینئی چوک کے مقام پر حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے نذد محمد سکنہ مرغز اکاخیل نے بتایا کہ وہ اپنی 28 سالہ بیٹی سمیت اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھے اس موقع پر وہ اپنے بیٹے عاقب احمد جو کہ نافرمان ہے کو نصیحت کر رہے تھے کہ اچانک وہ طیش میں آگیا اور پستول نکال کر مجھ پر قتل کے ارادے سے فائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے جبکہ درمیان میں کھڑی بیٹی عاقب احمد کی فائرنگ سے گولی لگ جانے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی ، وجہ عناد والد کے نصیحت والی باتوں میں طیش آنا بیان کی گئی ، دریں اثنا صوابی ، ٹوپی روڈ پر مینئی چوک کے مقام پر موٹر سائیکلوں کی الگ الگ حادثات میں 35 سالہ محمد زمان سکنہ تکیل گدون امازئی جاں بحق جبکہ 60 سالہ علی یار ، 29 سالہ عمران اور 9 سالہ حلال شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاش سمیت ہسپتال منتقل کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…