اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے تنخواہ داروں پر بجلیاں گرادیں،کتنی آمدن سے زیادہ ہونے پر اب ایڈوانس ٹیکس بھی دینا ہوگا؟تشویشناک اعلان، تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ داروں کو بھی نہ بخشا اور ایسا اعلان کردیا کہ ان میں تشویش کی لہردوڑ گئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 85ہزار سے زائد آمدن والے تمام تنخواہ داروں سے اب ایڈوانس ٹیکس بھی وصول کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ جمعہ کےروزبجٹ میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا، افواج پاکستان اور سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہوں میں ضم کر دیئے گئے، ایڈہاک الاؤنسز ضم ہونے کے بعد تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کم از کم تنخواہ بھی پندرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہم نے ایک جامع بجٹ حکمت عملی تشکیل دی ہے