اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی بجٹ 2016.17میں وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کے فنڈز میں ساڑھے تین سے ساڑھے سات کروڑ روپے تک کا خطیر اضافہ زیر غور آیا ہے جس کے بعد ان کا مجموعی بجٹ 1 ارب80 کروڑ سے زیادہ ہوجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کے سرکاری امور کی بہتر انجام دہی کیلئے نئے بجٹ میں جاری اخراجات بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاوس کا آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ ساڑھے سات کروڑ اضافے کے ساتھ اکانوے کروڑ روپے ہوگا۔ جبکہ ایوان صدر کا بجٹ ساڑھے تین کروڑ روپے اضافے کے ساتھ نواسی کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی تزئین پر اڑھائی کروڑ روپے اور ایوان صدر کی تزئین پر دو کروڑ خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ تجاویزوزارت خزانہ کوبھیج دی گئی ہیں ۔