لاہور(آئی این پی) گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری، محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر31 مئی تک جرمانہ معاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ 31 مئی تک معاف کر دیا، 31 مئی تک ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والوں سے کسی قسم کا جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔ اس حوالے سے
نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں ابھی تک 5 ارب 24 کروڑ روپے جمع کیے جاچکے ہیں، ٹوکن ٹیکس اکٹھا کرنے کا 84 فیصد ٹارگٹ حاصل کرچکے ہیں ڈی جی ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد اپنے قریبی ایکسائز دفتر میں اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جمع کروائیں۔