نئی دہلی(آئی این پی)بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بھارت کی عدم شرکت کی بناپر چین نے پاکستان پر انعامات کی بارش کر دی،پاکستان اور چین کے مابین 500ملین امریکی ڈالرز کے مختلف نوعیت کے معاہدے طے پا گئے،بھارت اس پر فکر مند ہے ،تفصیلات کے مطابق بھارت میں شائع ایک رپورٹ میں چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمزکے ذرائع سے بتا یا گیا ہے کہ بھارت کی اس فورم میں عدم شرکت کی وجہ سے چین اور پاکستانمیں مزید نزدیکیاں بڑھی ہیں
یہی وجہ ہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ مختلف نوعیت کے500 ملین کے معاہدے کئے ہیں اور بھارت سرکار اس پر پیچ و خم کھا رہی ہے اور اس کو پاکستان کے لئے چین کا انعام قرار دے رہی ہے۔ اس طرح پاک چین دوستی کو بڑھتے ہوئے دیکھنے پر بھارت کو فکر لاحق ہے۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے نئی دہلی کے بائیکاٹ پر اس کے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کو متاثر نہیں کرے گی۔