اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو ‘‘کا کامیابی سے اختتام، ہزاروں کی تعداد میں شہری ایکسپو سنٹر امڈ آئے

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین ڈاٹ کا م کی جانب سے ایکسپو سنٹر لاہور میں دو روزہ ’’زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو‘‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا جہاں دو روز میں 60ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ نمائش کے دونوں دن شہریوں کی بڑی تعداد کا پراپرٹی کے اسٹالز پر رش دیکھنے میں آیا۔زمین ڈا ٹ کام کی جانب سے منعقدہ اس نمائش میں ملک بھر سے 110سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ نمائش میں

گوادر کے 15سے زائد اسٹالز بھی شرکاء کی خصوصی دلچسپی کا باعث تھے۔ پہلے دن کے مہمان خصوصی لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا تھے جبکہ دوسرے روز ممبر پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔پراپرٹی ایکسپو میں شرکاء کی دلچسپی کیلئے ویل آف فارچون،فوٹو بوتھ اور فوڈ کورٹ کی سہولت موجود تھی جبکہ ایکسپو کے اختتام پر شرکاء میں بذریعہ قرعہ اندازی بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ایکسپو کے اختتام پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے گزشتہ سال ملک بھر میں 5بڑے ایکسپوز کا اہتمام کیا تھا اور یہ اس سال کا دوسرا بڑا پراپرٹی ایکسپو ہے‘جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے اس کو کامیاب بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ کامیابی اللہ کا کرم ہے اورہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شرکاء نے یہاں پر موقع پر ڈیلز اور ڈسکاونٹس سے مستفید ہوئے ہیں ،انہوں نے رہائش، سرمایہ کاری وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں اور یہی زمین ڈاٹ کام کا کام ہے کہ وہ خریداروں کو فروخت کنندگان کے ساتھ بر وقت ملوائے۔اُن کا کہنا تھا کہ گوادر پاکستان کیلئے گیم چینجر ہوگا اور اس ایکسپو میں گوادر کے 15سے زائد اسٹالز موجود ہیں جس میں شرکاء اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے انتھک محنت کرکے اس عظیم الشان نمائش کو ممکن بنایا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ سے متعلق تمام تر معلومات ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا 20اور21مئی کو اسلام آبادمیں بھی دو روزہ ایکسپو کا انعقاد کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…