اسلام آباد(آئی این پی )ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت کاشغر سے گوادر تک گیس ، پٹرول پائپ لائن کی تعمیر کام کیا جا چکا ہے ، کوئلے اورشمسی توانائی سے متعلقہ پراجیکٹس تعمیری مراحل میں ہیں،پاکستان کا دورہ کرنے والے چینی وفد کے سربراہ پروفیسرسنگ گوانگ چھینگ نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) سنکیانگ اور پاکستان مابین سماجی و اقتصادی روابط کو نئی بلندیوں تک لیجائیگا
،دونوں اطراف روڈ،ریل اور ہوائی ذرائع آمدورفت کی بدولت اپنے اندرونی تعلقات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کر سکیں گے، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت کاشغر سے گوادر تک گیس ، پٹرول پائپ لائن کی تعمیر کام کیا جا چکا ہے ، کوئلے اورشمسی توانائی سے متعلقہ پراجیکٹس تعمیری مراحل میں ہیں،سی پیک کی بدولت دو طرفہ عوامی طرز زندگی میں بھی تیزی کیساتھ بہتری آئیگی۔ وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔یہ منصوبہ چین کے خود مختار علاقہ سنکیانگ اور پاکستان کے ما بین باہمی تعاون و تعلقات کے بے شمار ابواب کھولے گا۔ سنکیانگ کے شہرکا شغر گوادر پورٹ اور چین کے ما بین مرکزی کردار کا حامل ہے۔ دونوں اطراف کی مرکزی اور مقامی حکومتیں سی پیک کی تعمیر و ترقی میں یکساں دلچسپی لے رہی ہیں تا کہ اسے جلد از جلد مکمل کر کے خطے اور علاقائی ترقی کو نئی زندگی بخشی جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ اس کی تکمیل سے سنکیاتگ اور گوادر کی مقامی آبادی کو خصوصی اور دیگر راہداری سے منسلک علاقوں کی مقامی آبادی کے رہن سہن میں انتہائی خوشگوار سماجی و اقتصادی ترقی ملے گی۔ پروفیسرسنگ گوانگ چھینگ نے کہاکہ وفد کے دورے کا مقصداس شعورکو اجاگر کرنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے کیسے سماجی ومعاشی ترقی ہوگی ۔
چین کے مرکزی اور خود مختار علاقوں کو پاکستان سے ملانا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ پورا چین پاکستان کو اپنا بھائی تسلیم کرتا ہے ۔ سنکیانگ کی تیز رفتار ترقی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ کی ترقی کی شرح نمو 7.6 فیصد ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ سنکیانگ نے زندگی کے تمام عوام میں کس قدر ترقی کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت کاشغر سے گوادر تک گیس ، پٹرول پائپ لائن کا تعمیر کام کیا جا چکا ہے ۔ کوئلے اورشمسی توانائی سے متعلقہ پراجیکٹس تعمیری مراحل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں سنکیانگ کا اہم کردار ہو گا اور یہی علاقہ اس کی ترقی کا باعث بنے گا ۔ میری ٹائم سلک روڈ منصوبہ بھی اس منصوبہ کی ایک کڑی ہے ۔
یہ منصوبہ چینی صدر شی جن پھنگ کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے ۔ گوادر اور کاشغر کے درمیان آئل پائپ لائن کے ذریعے ایک ملین بیرل ایک دن میں سپلائی کیا جا سکے گا ۔ چین کے لئے اہم ہے کہ وفد میں ڈائریکٹر جنرل پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ عبدالمتی عبدالنینی، ڈپٹی ڈائریکٹر سنکیانگ ریجن لیوسین اور لی لن ، عبدالرحمان اور قی منگی شامل تھے ۔ وفد کے دوسرے اراکین نے بتایا کہ سنکیانگ میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے تمام لوگ اپنے اپنے مذاہب کے مطابق اپنی عبادات اور رسومات مکمل آزادی کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں ۔ مرکزی اور صوبائی حکومت تمام مذاہب کااحترام کرتی ہے ۔