نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں اس کے صارفین کی تعداد دو ارب تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کے منافع میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک نےآمدنی کے سالانہ گوشواروں کی رپورٹ جاری کردی ہے، آپ رپورٹ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2017میں فیس بک کوروزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1.28بلین ہوگئی ہے جوکہ گزشتہ سالوں کی نسبت 18فیصدزیادہ ہے جبکہ ماہانہ صارفین کی تعداد مارچ کے اختتام تک 1.94ہوئی ہے جس کے مطابق 17فیصداضافہ ہواہے ۔
اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے ہے کہ فیس بک کے وہ صارفین جومابائل کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے ایڈورٹائزنگ آمدن 85فیصدتک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ آمدنی 82فیصدتھی ،جبکہ سرمایہ کاری کے اخراجات رواں سال 1.27بلین ڈالررہے ہیں ۔
امریکی کمپنی کے مطابق ابتدائی تین ماہ کے دوران کمپنی کو تین ارب ڈالر سے زائد کا منافع ہے۔