اسلام آباد (آ ئی این پی ) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کا کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا جوجلدہی پایہ تکمیل کو پہنچ جائیگا، نئے ائیر پورٹ پر بیک وقت 4500 لوگ آ جا سکتے ہیں اس میں 15 طیاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ،موٹر ویز، جی ٹی روڈ اور میٹرو بس پراجیکٹ کو ائیر پورٹ سے منسلک کر کے پورے علاقے میں لوگوں کے لئے ہوائی اڈے تک آسان رسائییقینی بنائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ اسلام آباد نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کا کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا جوجلدہی پایہ تکمیل کو پہنچ جائیگا ۔ اسلام آباد نیو ائیر پورٹ کی جاری کی گئیں نئی تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نئے ائیر پورٹ کا کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے نئے ہوائی اڈے پر ایک ہی وقت میں 4500 لوگوں کی خدمت کا اندازہ ہے۔15طیاروں کیلئے پارکنگ سیکٹر اور دو ایئر بس A-380 طیاروں کی گودی کرنے کی صلاحیت ہے جو پاکستان میں فضائی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے کارگو کا انتظام ، ہرقسم کی سہولیات، حفاظت، سلامتی اور مسافر کو دی جانے والی سہولیات لوگوں کے ہوائی سفر کے تجربے کو یقینی طور پر بہتر بنانے کیلئے ہو گی ۔موٹر ویز، جی ٹی روڈ اور میٹرو بس پراجیکٹ کو ائیر پورٹ سے منسلک کر کے پورے علاقے میں لوگوں کے لئے ہوائی اڈے تک آسان رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر ائیر پورٹ پر دو طیارے اڑان بھرسکتے ہیں اور لینڈ بھی کر سکتے ہیں ۔اسلام آباد نیو ائیر پورٹ کی جاری کی گئیں نئی تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نئے ائیر پورٹ کا کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے ہرقسم کی سہولیات، حفاظت، سلامتی اور مسافر کو دی جانے والی سہولیات لوگوں کے ہوائی سفر کے تجربے کو یقینی طور پر بہتر بنانے کیلئے ہو گی ۔موٹر ویز، جی ٹی روڈ اور میٹرو بس پراجیکٹ کو ائیر پورٹ سے منسلک کر کے پورے علاقے میں لوگوں کے لئے ہوائی اڈے تک آسان رسائی یقینی بنائی جائے گی۔