اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس 49ہزار 509پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان تھا مگر پانامہ کیس کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آنے کے بعد کاروبار میں تیزی دیکھنے میں
آئی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورانڈیکس 49ہزار 509پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد 2بج کر 10منٹ سے لیکر 2بج کر 20منـٹ تک 12کروڑ 60 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 12 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔