اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ مرلہ تک کے مکانوں کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے متعلقہ امور پر کمیٹی تشکیل،ٹرسائیکل رجسٹریشن‘ لائف ٹائم ٹوکن فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا ،پنجاب حکومت نے بجٹ سے دو ماہ قبل ہی عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بجٹ سے دو ماہ قبل ہی عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کرتے ہوئے ہسپتالوں‘ کلینکس‘ سکولز و کالجز اور یونیورسٹیز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی
منظوری دے دی ہے جبکہ موٹر سائیکل رجسٹریشن ، لائف ٹائم ٹوکن فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس 25 فیصد سرچارج برائے پراپرٹی کرایہ اور پانچ مرلہ تک کے مکانوں کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے متعلقہ امور پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔پنجاب بورڈ آف ریونیو نے صوبائی حکومت کو ٹیکسوں کے حوالے سے آٹھ تجاویز پیش کی ہیں جن پر مجموعی طور پر 1470ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے۔