اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئند ہ بجٹ 2017.18میں تنخواہ دارطبقے کورعایت دینے کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق ایف بی آرایسے تنخواہ دارافراد جن کی ماہانہ تنخواہ ماہانہ 41 ہزار 666 روپےہوگی ان سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیاجائے گا۔ایف بی آرنے انکم ٹیکس کی حد4لاکھ روپے سے بڑھاکر5لاکھ روپے کرنے کافیصلہ روپے کی گرتی ہوئی قدرکے تحت کیاہے تاکہ ملازمین کوبھی مہنگائی
کی وجہ سے ریلیف مل سکے ۔ایف بی آرکے طے کردہ نئے فارمولے کے مطابق ماہانہ 41 ہزار 666 روپے تنخواہ وصول کرنے والوں سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گاجبکہ دوسری طرف تنخواہ دارطبقے نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ انکم ٹیکس وصولی کےلئے کم ازکم حد10لاکھ روپے مقررکی جائے اوراس سے کم پرٹیکس لاگوکرنے سے تنخواہ دارطبقے کومزیدپریشانی سامناکرناپڑے گا۔