اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

جن جن کے پاس 40ہزار روپے مالیت کے بانڈہیں وہ نکال لیں ، حکومت نے بڑی خوشخبری سناد ی

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پہلی بار اندراج کے ساتھ سب سے بڑی مالیت کے انعامی بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی رواں سال جون کے دوسرے ہفتے میں ہو گی ۔40ہزار روپے مالیت کے بانڈ کی

خریداری کا آخری دن 10اپریل مقرر ہے ۔ بانڈ کا پہلا انعام 8کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں3کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے 660انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔نئے متعارف کرائے گئے طریق کار کے مطابق تمام پریمیم پرائز بانڈز ہولڈرز کو تین فیصد سالانہ شرح کے حساب سے سال میں دو بار منافع کی ادائیگی بھی کی جائے گی ۔ انعامی رقم اور منافع براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگا ۔ 40ہزار کا بانڈز خریدنے والے عام شہری شناختی کارڈ کی کاپی ( اصل بھی دکھانا ہوگا)، درخواست میں دئیے گئے اکاؤنٹ نمبر کا اکاؤنٹ مینٹیننس سرٹیفکیٹس ( ایک ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو ) دکھانے کے پابند ہوں گے جبکہ سرکاری و نجی کارپوریشنز بانڈز کی خریداری کے لئے این ٹی این ایف ای ٹی این کی کاپی ،مجاز دستخط کنند گان کی شناختی دستاویزات کی نقل ،درخواست مین دئیے گئے اکاؤنٹ نمبر کا اکاؤنٹ مینٹیننس سرٹیفکیٹ دکھانے کے پابند ہوں گے جو ایک ماہ سے زائد پرانا نہ ہو ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…