کابل(آئی این پی)افغانستان میں تعینات سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ افغانستان کی اقتصادی ومعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ کابل میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے نہ صرف
افغانستان کی امتیازی ومعاشی ترقی میں انقلاب آئے گا بلکہ یہ منصوبہ خطے کی اقتصادی ومعاشی ترقی کو بھی بلندیوں کے نئے معیار تک لے جائے گا ۔نائب وزیرخارجہ افغانستان حکمت خلیل کرزئی نے بھی اس منصوبہ کی اہمیت اجاگر کی اوراسے خطے کی ترقی کا ایک اہم باب قراردیا . ترقی کا ایک اہم باب قراردیا ۔