پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

10 لیموزینز ،سونے کا تاج،ملتان میں ایک اور مہنگی شادی مزید مہنگی پڑگئی

datetime 28  مارچ‬‮  2017 |

ملتان (آئی این پی)ملتان میں ایک اور مہنگی شادی مزید مہنگی پڑگئی ، انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ملتان کے امیرتاجر شبیرقریشی کے بیٹے کی شاہانہ اور مہنگی ترین شادی کا نوٹس لے لیا ۔تاجر کے بینک اکاونٹس ،آمدنی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ملتان کے معروف اور امیر تاجر شبیر قریشی نے حال ہی میں اپنے بیٹے نعمان کی مہنگی ترین شادی کی جس میں بارات 10 لیموزینز میں لے جائی

گئی جبکہ دلہے کو سونے کا بنا تاج پہنایا گیا،شادی کارڈز ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر بھر میں پھینکے گئے۔ اس مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر تو چرچے ہوئے ہی لیکن اب انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے اس مہنگی ترین شادی کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد اب تاجر کے بنک اکاؤنٹس، اس کا ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع اور جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ شادی پر کروڑوں روہے خرچ تاجر کو مہنگا پڑ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…