جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ساڑھے چار ارب ڈالر ز کا کیا ہوا؟پاکستانی حکمرانوں کے کام نرالے، عالمی ادارہ ایسے اقدام پر جرمانہ کریگا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اے ڈی بی سے مختلف منصوبوں کےلئے 40.6ارب ڈالرزقرض لیاتھالیکن اس رقم کوبروقت استعمال نہ کرنے پر بینک نے تشویش کااظہارکیاہے اوراس تاخیرکی وجہ سے پاکستان کو ساڑھے 4ارب ڈالرز قرض استعمال نہ کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کو 70 لاکھ ڈالرزجرمانہ دینا پڑے گااوریہ جرمانہ غیر استعمال شدہ فنڈز پر پاکستان کی کمٹمنٹ فیس ہوگی۔حکومت نے یہ فنڈزتوانائی کے

شعبے کےلئے تھے لیکن ان فنڈزکونہایت سست روی سے استعمال کیاگیاہے ۔وفاقی حکومت نے2 ارب 90 کروڑ ڈالر زکے قرض میں سے صرف 44 کروڑ ڈالر خرچ  کئے ہیں لیکن وفاقی حکومت ہرسال اس قرض پر6ارب ڈالرزسالانہ سود کی مدمیں اداکرہی ہے۔ ایشین بینک کی طرف سے فراہم کئے گئے قرض سے پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں مختلف مقامات پر پن بجلی کے ایک ہزار چھوٹے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے ، جن میں سے 7 فیصد مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس ان گھروں کو دیے جائیں گے جن کی سربراہ خاتون ہوں گی۔معاہدے کے تحت پنجاب کے 17ہزار 400 ، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 187 سکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں شمسی توانائی کے آلات کی تنصیب شامل ہے ، جس میں 30 فیصد صرف لڑکیوں کے اسکول ہوں گے ، معاہدے میں دونوں صوبوں کی خواتین کو ان کی مہارت بڑھانے کیلئے ٹریننگ دینے کی شِق بھی شامل ہے۔وفاقی حکومت 40.6ارب ڈالرزکے قرض کوبروقت استعمال نہ کرسکی جس کی وجہ سے وفاقی حکومت اب اے ڈی بی کوجرمانے کی مدمیں سود کےعلاوہ 70ارب ڈالرزجرمانہ بھی اداکرے گی ورنہ عالمی  ادارہ پاکستان کومزید قرض جاری کرنے سے انکاربھی کرسکتاہے ،وفاقی حکومت کی طرف سے ان فنڈزکے استعمال پراے ڈی بی نے عالمی بینک اورآئی ایم ایف کوبھی آگاہ کردیاہے ۔  جرمانہ اداکرنے کے بعدہی نیاقرض مل سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…