کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مالی سال 2016.2017کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کی غیرملکی ترسیلات میں 5.2فیصدکمی ہوئی ہے اوران ترسیلات میں مزید کمی کاامکان ظاہرکیاجارہاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سعودی عرب سے 3.57 ارب ڈالرزپاکستان آئے جبکہ متحد ہ عرب امارات سے 76.2ارب ڈالرز اوریورپی ممالک سے 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی
گئیں ۔ماہرین معاشیات نے اندیشہ ظاہرکیاہے کہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن پرملازمتوں کے حوالے سے قوانین سخت ، سعودی عرب میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف اقدامات سمیت ملازمتوں کیلئے مقامی افراد کو ترجیح دیئے جانے کے باعث مستقبل قریب میں امریکا اور سعودی عرب سےزرمبادلہ میں مزیدکمی ہوسکتی ہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائرمزیدکم ہوسکتے ہیں