پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزادکشمیرمیں تین بڑے منصوبے،چین نے خوشخبری سنادی

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) آزاد کشمیر میں پن بجلی کے تین بڑ پیدواری منصوبوں پر کام کرنے والی چین کی معروف کمپنی “چائنا تھری گارجر کارپوریشن ” کے حکام نے گزشتہ روز یہاں کشمیر ہاؤس صدارتی سیکرٹریٹ میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 720میگا واٹ ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 1124میگاواٹ اور ماہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 640میگا واٹ پر کام کی رفتار اور منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ کروٹ اور کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں ۔ جبکہ ماہل پراجیکٹ کو بھی سی پیک میں شامل کرانے کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں ۔ صدر آزاد کشمیر نے چینی کمپنی کے حکام کا آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ یہ تینوں منصوبے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونگے ۔ آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات پوری ہونے کے بعد ہم نیشنل گرڈ کو تقریباً 6ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم کرینگے ۔ جس سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور بجلی کی موجودہ قیمتیں بھی کم ہونگی ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پن بجلی کے منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ منصوبوں کے لیے اراضی کے حصول اور سیلز ٹیکس کے معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کر لیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ یہ منصوبے مکمل ہونے کے 30سال بعد حکومت آزاد کشمیر کو بالکل مفت مشعل کر دئیے جائیں گے ۔ دوران تکمیل حکومت آزا دکشمیر کو مختلف ٹیکسوں کی مد میں روزانہ حساب سے کروڑوں روپے ملیں گے ۔ اس کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ جن پر مقامی لوگوں کو ترجیحاً بھرتی کیا جائے گا۔ کمپنی حکام نے بتایا کہ کروٹ منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔ اور امید ہے یہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے اراضی کا معاوضہ مارکیٹ ریٹ سے تین گنا زیادہ ادا کیا گیا ہے ۔ کوہالہ پراجیکٹ کے لیے بھی اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ہیں۔ ان قیمتوں کو حقیقت پسندانہ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ کمپنی خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ میں بھی مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ جہاں صوبائی حکومتوں نے سیلز ٹیکس سے مکمل استثنیٰ دے رکھا ہے ۔ جبکہ آزاد کشمیر میں سیلز ٹیکس بہت زیادہ ہے ۔ کمپنی حکام نے بتایا کہ کوہالہ پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل کے تمام مراحل طے کر لئے گئے ہیں ۔ یہاں ٹرانسمیشن لائن صرف منصوبے سے تین کلو میٹر دور سے گزر رہی ہے ۔ یہ آزاد کشمیر میں اب تک نجی شعبے میں بجلی کی پیداوار کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ ماہل پراجیکٹ کی فزیبلٹی تیار ہو رہی ہے ۔ یہ منصوبہ بھی بروقت شروع ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ چائنا تھری گارجز کو چین اور ایشیاء میں پن بجلی کی پیدوار کا وسیع تجربہ ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ منصوبے پر کم سے کم لاگت آئے تا کہ بجلی صارفین کو سستی بجلی مل سکے ۔ صدر آزاد کشمیر نے تینوں منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبے بروقت مکمل ہونگے اور آزاد کشمیر کی معیشت کی ترقی کے لیے کلیدی ثابت ہونگے۔ اور پاکستان میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں معاون ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…