کراچی (نیوزڈیسک) سٹیٹ بینک نے پاک افغان سرحدوں طورخم اورچمن کے راستے ہوئے والی زمینی تجارت کاطریقہ کارمزید آسان کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے ان راستوں سے ہونے والی تجارت کےلئے کنٹریکٹ کی رجسٹریشن اورادائیگی کاطریقہ مزید آسان کردیاگیاہے ۔اب افغانستان کی زمینی راستے ہونے والی پاکستان کوبرآمدات اورپاکستانی درآمدات کی رجسٹریشن الیکڑانک امپورٹ فارم کے ذریعے کی جائے گی ۔
سٹیٹ بینک کے اس اقدام کامقصد جعلسازی کرنے والے عناصر کی طرف سے پاکستان سے درآمدات کی غیر قانونی اور دہری ادائیگیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ اب افغانستان سے زمینی راستے سے آنے والی درآمدات کے لئے بینکوں کے ذریعے رجسٹرڈ کنٹریکٹ کے ساتھ شپنگ دستاویزات کی شرط ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے افغان ایکسپو رٹرزاورپاکستانی امپورٹرزبراہ راست شپنگ دستاویزات وصول کر سکیں گے ۔