اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد پٹرول پمپس مالکان نے شہریوں کوپیڑول اورڈیزل کی فروخت روک دی ہے ۔ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ پیٹرول پمپس مالکان کے مطابق ابھی تک حکومت کی طرف سے ان کونئی قیمتوں کے بارے میں آگاہ نہیں کیاگیاہے اورحکومت کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن ملنے کے بعد سیل شروع کردی جائے گی ۔۔شہریوں کاکہناہے کہ
پیڑول پمپس مالکان نے سستے داموں پٹرول خریداتھااوراب منافع کمانے کےلئے پیٹرو ل اورڈیزل کی فروخت روک دی ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیاکہ اگرپیٹرو ل سستابھی ہوجائے توپیڑول پمپس مالکان جلد ہی اپنے سٹاک کوختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اب کہاجارہاہے کہ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی فروخت شروع کی جائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت نے پٹرول بم گراکرہمیں پریشانی سے دوچارکردیاہے جبکہ رہی سہی کسرپٹرول پمپس مالکا ن نے پوری کردی ہے ۔