نیویارک(آئی این پی)اسٹاک مارکیٹ میں بھارت کو پیچھے چھوڑنے کے بعد پاکستان نے ایک اور معاشی اعشاریے میں سبقت حاصل کر لی،امریکی جریدے فوربز نے پاکستانی معاشی ترقی کا ایک بار پھر اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اعشاریے اکنامک فریڈم کی درجہ بندی میں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق معاشی عشاریے اکنامک فریڈم کی درجہ بندی میں پاکستان بھارت سے آگے ہے بزنس ڈیولپمنٹ اور سرکاری اخراجات میں
پاکستان کی کارکردگی بھارت سے کہیں بہتر ہے۔حالیہ 2017 کے اکنامک فریڈم رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 141 واں جبکہ بھارت 143 ویں نمبر پر ہے۔ فوربز لکھتا ہے کہ پاکستان کی رینکنگ مسلسل بھارت سے بہتر ہو رہی ہے۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی، کاروباری افراد کے ہاتھوں میں ہے جبکہ بھارت نے معاشی گروتھ کی ڈور حکومتی بیوروکریٹس کو تھما رکھی ہے۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ یہ بہتر صورتحال یقیناًپاکستانی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے لیے اچھی خبر ہے۔