کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی 5 ویں بہترین سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے معاشی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں مدد ملی ہے جبکہ غربت میں کمی سے متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں
مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پی ایس ایکس 50 ہزار انڈیکس کی ریکارڈ حد عبور کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس دنیا کی پانچویں بڑی سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔ اس طرح پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح پانچ فیصد سے بڑھ چکی ہے جبکہ رواں سال شرح نمو میں 5.4 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق سی پیک ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔سوئٹزر لینڈ کی معروف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو برونو اولیز ہوک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ کے باعث گزشتہ پانچ سال کے دورانکمپنی کی سیلز میں دو گنا اضافہ ہونے سے اس کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے باعث مڈل کلاس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔