منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

موبائل کمپنیاں عوام کو کیسے لوٹ رہی ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اراکین سینٹ نے کہا ہے کہ موبائل کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ٗعوام کا کوئی پرسان حال نہیں، میڈیا ان کے خلاف خبریں نہیں چلاتا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ نے پیر کو سینیٹر طاہر مشہدی کی تحریک کہ یہ ایوان حد سے زیادہ کالوں اور ایس ایم ایس پیکیجز کے حوالے سے ملک میں موبائل کمپنیوں کی کارکردگی کو زیر بحث لائے ٗپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

تحریک کے محرک سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ موبائل کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔ دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں زائد چارجز لئے جا رہے ہیں، کئی کمپنیاں تو صرف میسجز کے مہینے کے 300 سے 400 روپے لے لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کئی پیکیجز بڑے متنازعہ ہیں جن میں نائٹ پیکیجز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارپوریٹ ڈاکو ہیں جو دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ حکومت کو عوام کو تحفظ دینا ہوگا اور ان کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ یہ اصل میں ریگولیٹری ادارے کا ایشو ہے، وہ اپنا کام درست طور پر نہیں کر رہا جس کے باعث موبائل کمپنیاں خود سر ہو چکی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ دنوں وارد اور موبی لنک کا انضمام ہوا اور موبی لنک نے کنٹرول ہاتھ میں لیتے ہی وارد کے 300 سے 400 فرنچائزرز کو جنبش قلم ختم کر دیا، حتیٰ کہ میڈیا نے بھی اس معاملے کو نہ اٹھایا۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کی نہ صرف سروس غیر معیاری ہے بلکہ انہوں نے کنکشن بھی اپنی گنجائش سے زائد دے رکھے ہیں جس کی وجہ سے سسٹم اوور لوڈ رہتا ہے جہاں 100 کنکشنوں کی کوئی رعایت تھی وہاں 130 سے 150 دے رکھے ہیں۔ میڈیا بھی ان کی بدعنوانیوں کو سامنے نہیں لاتا کیونکہ یہ میڈیا کو کروڑوں کے اشتہارات دیتے ہیں۔

انہوں نے تجویز کیا کہ ایوان کو اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کرنی ہوگی اور عوام کو ان کی چیرہ دستیوں سے بچانا ہوگا۔ یہ لوگ عوام سے ٹیکسز کی رقم ایڈوانس کاٹ لیتے ہیں لیکن آگے جمع بھی نہیں کرواتے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہمارے قانون میں ایسی کوئی شق ہی موجود نہیں کہ انہیں کنٹرول کیا جا سکے۔ 100 روپے کے کارڈ لوڈ پر 70 روپے ملتے ہیں، کسی جگہ اس سے بھی کم ملتے ہیں۔ ان کے پیکیجز بھی غیر معیاری ہیں۔ مہینے کا چارج کرائیں تو 15 دنوں میں ختم کر دیا جاتا ہے اور کوئی فریاد رسی بھی نہیں ہوتی، از خود ریٹس بڑھا دیتے ہیں۔ وائی فائی بھی انتہائی مہنگا مہیاء کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے جواب طلبی کی جائے کہ یہ کس قانون کے تحت ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ یہ معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی کارکردگی بھی روز بروز خراب ہو رہی ہے۔ بھارت آئی ٹی کی دنیا میں چھا گیا ہے لیکن ہم صلاحیتیں ہونے کے باوجود ناکام ہو رہے ہیں۔ یہ حکومت اور عوام دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان سروسز پروائیڈرز کو ریگولیٹ کرنا ہوگا۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کم و بیش 13 کروڑ افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال موبائل کمپنیوں نے 185 ارب روپے عوام سے ٹیکس کی مد میں کاٹے جبکہ ایف بی آر کو ٹیکس کی مد میں صرف 43 ارب روپے فراہم کئے۔

ایف بی آر والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ان کمپنیوں کے معاملات چیک کرنے کا کوئی سسٹم ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنے خود سر ہیں کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی نہیں آتے تاکہ ان سے جواب طلب کیا جا سکے۔ انہوں نے چیئرمین سے کہا کہ آپ اس حوالے سے ان پر دباؤ بڑھائیں تاکہ وہ کمیٹی میں آئیں۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ یہ لوگ عوام کو بتائے بغیر پیکیجز تبدیل کر دیتے ہیں۔ حکومت اس معاملہ میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرے۔ ان کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، کہیں سگنل نہیں ہوتے اور کہیں انٹرنیٹ نہیں چلتا تاہم چیئرمین نے معاملہ نمٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…