پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوامیں سوات ایکسپریس وے کی تعمیرکےلئے سعودی عرب پاکستانی حکومت کوساڑھے 3ارب روپے امدادفراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سوات ایکسپرے چکدراکوکالام سے ملائے گی جبکہ اس سے فاصلہ سمٹ کرصرف 113کلومیٹررہ جائے گا۔سوات ایکسپریس ہائی وے کی تعمیرجاری ہے
اوریہ خیبرپختونخواکے ضلع نوشہرہ کو سوات ،صوابی ،مردان اورملاکنڈکو آپس میں ملائے گی .سوات ایکسپریس وے کی چارلین ہیں اوراس کاسنگ بنیادفروری میں رکھاجائے گا۔اس کی تعمیرکاتخمینہ تقریبا38بلین روپے لگایاگیاہے اوریہ پندرہ ماہ کے عرصے میں مکمل ہوگی ۔اس میگامنصوبے کی تکمیل سے صوبے میں کاروباراورسیاحت کوفروغ حاصل ہوگا۔