اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزارت پانی و بجلی کے اپنے دفتر میں چین کی کمپنی کے درمیان حب اور تھر میں بجلی کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی،وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف موبائل کی لائٹ جلا کر معاہدے کی دستاویزات دیکھتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزارت پانی و بجلی میں ” چائینہ پاور” اورحب جنریشن کمپنی، پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے درمیان حب میں 1320میگا واٹ او ر تھر میں مقامی کوئلے سے 330میگا واٹ بجلی منصوبے لگانے کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ،اس موقع پع وزارت پانی و بجلی کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب تقریب کے دوران 2دفع بجلی چلی گئی ، اس موقع پرچینی حکام بھی پریشان ہو گئے جبکہ وفاقی وزیر پانی خواجہ محمد آصف موبائل کی لائٹ جلا کر معاہدے کی دستاویزات دیکھتے رہے۔