بیجنگ (آئی این پی) چینی لاٹری عوام میں مسلسل مقبول ہورہی ہے ،2016ء میں چینی لاٹری کی فروخت میں 7.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2016ء میں لاٹری کی فروخت 394.64ارب یوآن (57.53ارب امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئی ، ویلفیئر لاٹری کی فروخت 2.5فیصد کے اضافے سے 206.49ارب ڈالر تک جا پہنچی
جبکہ سپورٹس لاٹری 13.1فیصد کے اضافے سے 128.15ارب یوآن تک پہنچ گئی ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دسمبر میں لاٹری ٹکٹوں کی فروخت کی مالیت 36.59یوآن رہی ، یہ اضافہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 7.2فیصد رہا جبکہ اسی مدت میں ویلفیئر لاٹری کی فروخت میں چار فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کی فروخت سے 19.98ارب یوآن حاصل ہوئے ، سپورٹس لاٹری کی فروخت میں 11.4فیصد کا اضافہ ہوا اور فروخت ہونیوالی ٹکٹوں کی کل مالیت 16.61ارب یوآن رہی ، گوانگ ڈانگ ، ہیبی ، ہونان ،ہینان اور ینان میں لاٹری کی فروخت میں دو ارب یوآن کا اضافہ ہوا ، لاٹری سے حاصل ہونیوالی رقوم سماجی بہبود ، کھیلوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی اور ایڈمنسٹریٹر فیسوں کیلئے استعمال کی جاتی ہیں ۔