اسلام آباد(آن لائن) امریکہ کی افغانستان میں دلچسپی کم ہونے اور نیٹو، ایساف وامریکی افواج کی بڑی تعداد میں واپسی کے باعث امریکا پاکستان کے راستے ہونیوالی ٹرانزٹ ٹریڈ کے پانچ بڑے ممالک کی فہرست سے نکل گیا، چین واحد ملک ہے جس کی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور2015 میں سرفہرست آگیا۔پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے افغانستان ،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت ہونیوالی تجارت بارے مختلف پہلوؤں سے تجزیہ کرکے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ تیارکی ہے جو وزارت تجارت، وزارت خزانہ اور ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کو بھجوائی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے اعداد و شمار میں بتایا گیاہے کہ 2010 میں امریکا آپٹا کے تحت افغانستان کے ساتھ ہونیوالی ٹرانزٹ ٹریڈ کا سب سے بڑا اور اہم ترین پارٹنرتھا اور2010 میں امریکہ کا افغانستان کے ساتھ کی جانیوالی ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2 ارب 6کروڑ 20لاکھ ڈالر سے زیادہ تھا اورآپٹا کے تحت ہونیوالی مجموعی ٹرانزٹ ٹریڈکا 56 فیصد حصہ امریکا کے پاس تھا۔دوسری جانب اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 2010 میں افغانستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (آپٹا) کے تحت امریکہ، چین، بھارت، یو اے ای اور ملائشیاء پر مشتمل 5 بڑے افغانستان کے ٹریڈنگ پارٹنرتھے جن میں امریکا سرفہرست تھا اور چین 18 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر، بھارت 8 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر، یو اے ای سات فیصد شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر جبکہ ملائشیا مجموعی تجارت کے پانچ فیصد شیئر کے ساتھ پانچویں نمبر تھا۔واضح رہے کہ آپٹا کے تحت پاکستان کے راستے افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے 5 بڑے ٹریڈنگ پارٹنرزمیں چین واحد ملک ہے جسکی تجارت میں مسلسل اضافہ ہواہے