بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیاکی سب سے بڑی چینی ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کاعندیہ دے دیاہے ۔ایک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیووس میں ہونے والے عالمی اکنامک فورم میں وزیراعظم نوازشریف سے علی باباکمپنی کے سربراہ مائیک مانے ملاقات کی اورپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔ای کامرس کمپنی کے سربراہ مائیک مانے اس موقع پرکہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری دنیاکاایک بہت بڑامنصوبہ ہے اورہماری کمپنی بھی اس میں سرمایہ کاری کرنےکےلئے تیارہے
وزیراعظم نوازشریف نے اس ملاقات کے دوان مائیک ماکوپاکستان کے دورے کی دعوت دی تودوسری طرف مائیک مانے ان کوکمپنی کے صدردفترجوکہ بیجنگ میں ہے وزیراعظم پاکستان کواس کے دورے کی دعوت دے ڈالی ۔واضح رہے کہ علی باباکمپنی نے پاکستان میں کام کرنےکےلئے 2015 میں درخواست دی تھی ۔