پشاور(آئی این پی )جنرل منیجر ایس این جی پی ایل خیبرپختونخواارباب ثاقب نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکی تقریباً400ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ (MMCF)گیس پیداوارہے اورموسم سرمامیں مذکورہ تمام حجم فراہم کیاجاتاہے جس سے صوبے میں تقریباً6لاکھ 75ہزار گھریلوصارفین، 6ہزار400کمرشل صارفین،3ہزارسپیشل گھریلوصارفین جبکہ780صنعتی صارفین مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس تقسیم کے اصولوں میں لوڈشیڈنگ کاکوئی تصورہی نہیں ہے،صوبے میں تمام صنعتی صارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے جو معیشت کے استحکام میں کلیدی کرداراداکررہی ہے،گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بارش اورشدید سردی کے باعث گیس کے استعمال میں اضافہ ہواہے جس کے باعث گیس دباؤکم ہواہے تاہم کسی بھی شکایت کے فی الفورازالے کیلئے ہماری ٹیم ہمہ وقت ڈیوٹی پرمامورہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے SNGPLکے صوبائی ہیڈکوارٹرحیات آبادمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈمن آفیسرآصف اللہ اورPSOبرائے جی ایم شاہ فیصل بھی موجودتھے۔جنرل منیجرارباب ثاقب نے کہاکہ بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے غیرموثرجنرنیٹرکااستعمال،پائپ لائن کے نزدیک غیرمعیاری روم ہیٹرز،بعض صارفین کی طرف سے کمپریسرکااستعمال اورزیادہ ترغیرمعیاری گیس چولھا جسے مرمت نہیں کیاجاتااورگیس لیکج کی وجہ سے کم پریشرواقع ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس پائپ لائن کیساتھ کمپریسرلگانانہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے،SNGPLحکومت پاکستان کے سماجی واقتصادی اصلاحات ایجنڈاکی تعاون سے خیبرپختونخواکے دورافتادہ علاقوں جیسے دیر،ڈی آئی خان اوربنوں میں بھی گیس پائپ لائن بچانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایات کے مطابق تین سالوں میں ہم نے تقریباًایک ہزارکلومیٹر پائپ لائن بچھائی ہے تاہم صارفین کے بلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلئے کئی منصوبوں پرکام برق رفتاری سے جاری ہے، SNGPLکا پشاورریجن میں خسارہ19.4فیصدسے کم ہوکر14.6تک آگیاہے جوہمارے عزم اورکامیابی کی عکاسی کرتا ہے اوراس عزم کی بدولت اوگرانے سالانہ سوئی گیس کنکشن کوٹہ30ہزارسے بڑھاکر62ہزارکردیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ سوئی گیس افزائش کی کئی منصوبوں کاآغازہونیوالاہے جن میں ڈھائی ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مردان سے سوات ٹرانزمشن لائن ہے جس پرآئندہ ماہ عملی کام کاآغازکردیاجائیگاجس سے راستے کے تمام گاؤں مستفیدہوں گے،درہ آدم خیل سے پشاور تک پشاوردوئم بھی ٹرانزمشن لائن کی بھی منظوری دی گئی ہے جس سے ریگی ماڈل ٹاؤن اورپشاورکے مضافات میں گیس فراہم کی جائیگی جبکہ ترناب سے پیرزکوڑی پل تک آپریشنل فیزلائن بھی زیرغورہے جس کی تکمیل سے ورسک روڈ،چارسدہ روڈاورفقیرآبادکے صارفین مستفید ہوں گے۔
جنرل منیجرSNGPLارباب ثاقب نے کہاکہ سوئی گیس کم دباؤمسئلہ حل کرنے اورصارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلئے سوئی گیس حکام نے سولرواٹرہیٹر(SWH)کا اجراء کیاہے جس کی قیمت37ہزار220روپے ہے جبکہ محکمہ سوئی گیس بل کے ذریعے ماہانہ 1551روپے کی24اقساط میں مذکورہ رقم مکمل کریگی اوردس دن کے اندرسولرواٹرہیٹرفراہم کیاجائیگا،گیزرٹائمرڈیوائس(GTD)بھی SNGPLنے متعارف کرایاہے جس کی قیمت4ہزار662روپے ہے جسکی بل کے ذریعے ماہانہ کٹوتی 338روپے ہے اورموبائل اپلی کیشن کی وساطت سے گیزرآن یاآف کیاجاسکے گا علاوہ ازیں کانیکل بیفلز بھی محکمہ سوئی گیس کی تعاون سے صارفین حاصل کرسکتے ہیں جودیرتک پانی کوگرم رکھتاہے اورگیس کااستعمال کم ہوتاہے جس کی قیمت400روپے اورماہانہ200بل کے ذریعے وصول کئے جاتے ہیں