اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 77 پیسے گا ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ‘ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔ پٹرول کی قیمت میں 1.77 روپے اضافہ ہو گا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 68 روپے 4 پیسے ہو جائے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جنوری تک جاری رہے گا۔