اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیربرائے صنعت و پیدا وارغلام مرتضی جتوئی نے سینیٹ کوجمعہ کے روزبتایاکہ کاریں تیارکرنے والی مختلف کمپنیاں پاکستان میں اپنے مینوفیچرنگ پلانٹس لگانی چاہتی ہے ۔انہوں نے ایوان کوبتایاکہ ان کمپنیوں میں رینالٹ ،ہنڈا،نسان اورہنڈائی شامل ہیں جبکہ ان کمپنیوں کوپاکستان میں مینوفیچرنگ پلانٹس لگانے کی اجازت کامعاملہ زیرغورہے ۔وفاقی وزیرنے امیدظاہرکی کہ ان کمپنیوں کے پلانٹس پاکستان میں لگنے سے مزید سرمایہ کاری آئے گی اورپاکستانی
افراد ی قوت کےلئے ملازمت کے نئے مواقع پیداہونگے ۔وفاقی وزیرنے اس موقع پرایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں خام مال درآمدکرنےکےلئے خصوصی مراعات دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے یہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کوترجیح دے رہی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ رینالٹ اگلے سال پاکستان میں اپنا پہلاپلانٹ لگائے گی دوسری طرف رینالٹ کے ترجمان نے اس کی تصدیق کردی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ ان کی کمپنی کتنی سرمایہ کاری کرے گی ۔