پشاور(این این آئی)وفاقی حکومت نے اربوں روپے معاف کرکے خیبرپختونخواکے عوام کوخوشخبری سنادی .وفاقی حکومت نے پشاورکے 25دیہاتوں کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کے بقایاجات میں85فیصد رقوم کی معافی اورادائیگی پر غورکرنے کافیصلہ کیا ہے۔یہ بات وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے جے یوآئی کے مرکزی رہنماء اورسابق سنیٹرحاجی غلام علی سے اسلام آباد میں غیر رسمی ملاقات کے دوران کی۔
پشاور کے 25 دیہات ورسک روڈ سمیت تہکال پلوسی اور ریگی میںصافین بجلی کے ذمے اربوں روپے کے بقایاجات میں 85 فیصد معافی اور 15 فیصدبقایا جمع کر نے کے نو ٹیفیکیشن کو ایک سال کی مزید توسیع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے یقین دلایا کہ اہلیان پشاورکے دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے گا لیکن بجلی بلوں کو بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا اور بجلی چوری کا خاتمہ کے لئے سب کو ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔سینیٹر حاجی غلام علی نے وفاقی وزیر خواجہ اصف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے منتخب بلدیاتی اراکین کی وساطت سے اس کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کو ششیں کی جائیگی اوروفاقی حکومت کی جانب سے زیر غور پیکیج سے صوبائی حکومت کو فائدہ اٹھاناچاہیے۔