لاہور( این این ائی)پاکستان 2017ھ میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مسلم معاشی قوت بننے کیلئے تیارہے۔بین الاقوامی جریدے ’’اکنامسٹ ‘‘کے مطابق معاشی اشاریوں سے پتہ چلتا ہے کہ 2017ء پاکستان کی کامیابیوں کاسال ہوگا۔جریدے کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 5.3فیصد ہے ۔پاکستان دنیا کی پانچویں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے۔چین ،بھارت،ویت نام اور فلپائن پاکستان سے آگے ہیں تاہم مسلم دنیامیں پاکستان نے ترقی کے اعتبارسے انڈونیشیاء ،ملائشیاء ،مصراور ترکی کوپیچھے چھوڑ دیاہے۔انڈونیشیاء کاجی ڈی پی گروتھ ریٹ 5.2فیصد،ملائیشیاء 4.6 فیصد، مصر 4فیصد اور ترکی کاجی ڈی پی گروتھ ریٹ2.9نوفیصد ہے۔