اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

بجلی کے بحران کا خاتمہ؟ خیبرپختونخواحکومت نے اپنے دورمیں اب تک کیا کام کیا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  جنوری‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی )پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) نے صوبے میں 1200میگاواٹ سے زائد کے پن بجلی کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں جن میں سے514میگا واٹ سرکاری شعبے میں،ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے بالا کوٹ میں300میگا واٹ اور668 میگاواٹ کے نجی شعبے میں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ35.6میگا واٹ کے356مائیکرو ہائیڈل پاور پراجیکٹس رواں برس مکمل کر لئے جائیں گے

جن پر پانچ بلین روپے سے زائد لاگت آئے گی اور ان سے350000نفوس پر مشتمل آبادی استفادہ کرے گی۔ اس وقت پیڈو 105میگا واٹ کے ہائیڈل پاور پراجیکٹس چلا رہا ہے اور اس نے29پراجیکٹس کی نشاندہی کی ہے جن سے3900میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جیسا کہ پاکستان میں60,000 میگا واٹ کے ہائیڈل پاور پراجیکٹس کی استعداد موجود ہے جبکہ اب تک صرف7000میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس کی ساٹھ فیصد استعداد خیبر پختونخوا میں ہے۔صوبائی حکومت30ہزار میگاواٹ کے پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس سلسلے میں وہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ آگے آئے اور اس پائیدار اور نفع بخش شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔اس امر کا انکشاف ایک سیمینار؍ڈنر کے دوران کیا گیا جس میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،جہانگیر خان ترین،اسد عمر،خیبر پختونخوا کے وزراء محمد عاطف، اکبر ایوب خان،شہرام خان تراکئی،سینٹرز اور ممبران قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواکو شفافیت کے فروغ اور کرپشن کے خاتمے کی ٹھوس بنیادوں پر گامزن کر دیا گیا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی پوری طرح کنٹرول کر کے سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے ۔اب یہ سرمایہ کاروں پر ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سرمایہ کاری میں حائل دو بڑی رکاوٹوں سرخ فیتے اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب یہاں ادارے نہ صرف خود مختار ہیں بلکہ شفاف طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…