اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی روپیہ چھاگیا،یورو اورپاؤنڈ کے مقابلے میں بہت بڑا اضافہ،ڈالر سے زبردست مقابلہ،سال2016ء کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پونڈ کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں 26روپے 70پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ یورو کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روپے 84پیسے کا اضافہ ہوا اورپاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں پندرہ پیسے بڑھ گئی ،سٹیٹ بینک کے مطابق 2016ء کے
آغاز پر ڈالر 104روپے 74پیسے کا تھاجبکہ سال کے آخری دن 104روپے 59پیسے کا رہا،جبکہ یورو114روپے43پیسے سے 110روپے 59پیسے پر آگیا جبکہ سب سے بڑی کمی برطانوی پونڈ میں ہوئی جس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی کارکردگی بہت بہتر رہی، برطانوی پونڈ 155 روپے 26پیسے سے 128روپے 57پیسے پر پہنچ گیابھارتی روپے کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپیہ صرف 4پیسے مہنگا ہوا۔