جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک کے بعدچین کا پاکستان میں ایک اوربڑامنصوبہ شروع کرنے کافیصلہ ،عظیم دوست نے نئی خوشخبری سنادی

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی نے گوادر بندرگاہ کو اپ گریڈ اور گوادر ماسٹر پلان پر ایک سال میں عملدرآمد کرنے،پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے،چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ریل ماس ٹرانزٹ منصوبے لگانے اور جنوب تا شمال ٹرانسمیشن لائن منصوبے لگانے کی منظوری دیدی، شاہراہ قراقرم کے قابل مرمت حصے کی تعمیر شروع کرنے اورڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعاون سے راہداری منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جاری ہیں،چین کا انرجی گروپ فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، کشمیر،گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی اقتصادی زونز تعمیر ہوں گے،کوئٹہ واٹر سپلائی منصوبے اور چنیوٹ میں سٹیل ملز کی بھی منظوری دی گئی۔

جمعرات کو جوائنٹ آرڈی نیشن کمیٹی کا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چھٹا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال اور چین کی نمائندگی وائس چیئرمین برائے قومی ترقی واصلاحات نے کی۔ اجلاس میں متعدد اہم منصوبوں سمیت گوادر بندرگاہ کو اپ گریڈ اور گوادر ماسٹر پلان پر ایک سال میں عملدرآمد کرنے،پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے،چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں ریل ماس ٹرانزٹ منصوبے لگانے اور جنوب تا شمال ٹرانسمیشن لائن منصوبے لگانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعاون سے راہداری منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔وزیرمنصوبہ بندی و ترقی نے کہاکہ چین کا انرجی گروپ فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا،ملتان تا سکھر موٹروے اور قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ قراقرم کے قابل مرمت حصے کی تعمیر بھی شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک سڑک کی تعمیر کی بھی منظورء دی گئی،گوادر سے سوراب تک شاہراہ مکمل ہوچکی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان اور چین پانچ شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرینگے،چینی قیادت نے پاکستان سے قابل اعتماد دوستی کو ثابت کیا،پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے گوادر میں 300میگاواٹ بجلی منصوبے کی منظوری دی ہے،گوادر میں اسپتال اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سنٹر کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے گا،چاروں صوبوں،اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں بھی اقتصادی زونز بنائے جائیں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی اقتصادی زونز تعمیر ہوں گے،کوئٹہ واٹر سپلائی منصوبے اور چنیوٹ میں سٹیل ملز کی بھی منظوری دی گئی،پاکستان میں کام کرنیوالے چینی ورکرز پاکستان کے معمار ہیں۔وفاقی وزیر نیصوبوں کی جانب سے تجویز کئے جانے والے انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کئے جانے پر چین کو سراہا جس کی مدد سے پاکستان کے تمام صوبوں اور خطوں کے لوگ مساوی طور پر مستفید ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کے اصولوں اور مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر صوبے میں ایک صنعتی زون کے قیام کی نشاندہی کر دی گئی ہے ۔ تین سال قبل چین اور پاکستان نے سی پیک کے سفر کا جب آغاز کیا تو مختصر وقت میں منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے بہت سے شکوک وشبہات موجود تھے تاہم سیاسی قیادت کی حمایت اور دونوں ممالک کے سرکاری عہدیداروں کی محنت سے سی پیک پوری دنیا میں علاقائی رابطہ سازی کا سب سے بڑا منصوبہ بن چکا ہے ۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کا بنیادی حصہ ہے جسکی مدد سے علاقائی تعاون کو حقیقت میں بدلتے ہوئے کروڑوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کا ایک ثبوت یہ ہے کہ امریکہ ، کینیڈااور یورپ کے تھنک ٹینکس خطے میں سی پیک کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے تحقیق کر رہے ہیں ۔ سی پیک نے چین اور پاکستان کی دوستی میں مزید نکھار پیدا کیا ہے ۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کوآسمانوں کی بلندیوں سے بھی آگے لے گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…