اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے اوقات کا شیڈول سامنے آگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 9000 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی ضرورت 12000 میگاواٹ ہے ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ نہری نظام کا ایک ماہ تک بند ہونا ہے ۔
جس کی وجہ سے ہائیڈرل پاور میں کمی ہے جبکہ پانی کو نہر والے فیڈرز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک کیا جائے گا اس حوالے سے ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کریں اور 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کریں لیکن ذرائع کے مطابق ایسا ممکن نہیں ہو سکا ہے اور حکومت کی جانب سے زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے ملک کے 21 بڑی ن ہروں کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کے حوالے سے مینجمنٹ پلان کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر بھی عمل نہ ہو سکا اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق سردی کے سیزن میں بجلی کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی اور ڈسکوز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کریں اور ٹرانسمیشن لائنز کو چیک کریں کہ پیک سیزن میں مسائل سے بچا جا سکے جس کی وجہ سے ملک کے کافی حصوں میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…