اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) داسو ڈیم کی تعمیر سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ریڈیو پاکستان نے واپڈا کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت نے داسو ڈیم کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے اس منصوبے اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 42 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ داسو ڈیم کی تعمیر میں درکار فنڈز میں معاونت کے لئے عالمی بینک اور چین نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تکمیل پر ڈیم سے پانچ ہزار چار سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ذرائع کے مطابق کالاباغ ڈیم کی تعمیرصوبوں کی باہمی رضامندی کے بعد ہی شرو ع کی جائے گی اوراس پرصوبے کے تحفظا ت ختم کئے جائیں گے ۔