اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ متبادل توانائی بورڈ امجد علی اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان متبادل ذرائع سے ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پید اکرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متبادل ذرائع سے 640 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ سی پیک کا پہلا ونڈ پاور منصوبہ آئندہ چند روز میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔2018ء میں متبادل ذرائع سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف ہے۔ پاکستان متبادل ذرائع سے 590 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔