کراچی(آن لائن)ایک ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 24 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1160 ڈالر سے گھٹ کر 1136 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 800روپے سے کم ہو کر49ہزار500روپے ہوگئی ، اسی طرح 257روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 685 روپے سے گھٹ کر 42 ہزار 428 روپے ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے پر برقرار رہی۔
سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی
20
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں