پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

23 لاکھ 20ہزار ملازمتیں،پاکستان کیلئے بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے آغاز سے آئندہ دو سال کے دوران 23لاکھ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔

چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سال 2017-18ء کے دوران بے روزگار افرادی قوت میں2.32 ملین کی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی2017ء تک ملک میں توانائی کی طلب اور رسد میں موجود فرق ختم ہوجائے گا کیونکہ سی پیک بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء کے ممالک کے باہمی رابطوں کا پروگرام ہے جس کے تحت توانائی کے مسائل پربھی قابو پایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2018ء تک ملک میں بجلی کی پیداوار مقامی ضروریات سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے خطے کے دیگرممالک کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اورغربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…