پیرس(آئی این پی )پیرس میں چین کی ایک 18 ویں صدی کی شاہی مہر نیلام کی گئے جو اندازے سے 20 گنا زیادہ قیمت پر ریکارڈ 22 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔پیرس کے ڈروؤ نیلامی گھر کے مطابق جمعرات کے روز اس مہر کو نیلام کیا گئے جسے حاصل کرنے کے لیے زبردست بولیاں لگائی گئیں اور بالآخر چین کے ایک شہری نے اسے خرید لیا۔
ہتھیلی کے سائز کی یہ مہر سرخ و سفید ابرق نما معدنی پتھر کی بنی ہے۔اٹھارہویں صدی میں چین پر حکمرانی کرنے والے چینی باد شاہ قیان لونگ کے پاس ایسی سینکڑوں مہریں تھیں جس میں سے یہ ایک ہے۔ وہ چین پر طویل وقت تک حکمرانی کرنے والے بادشاہوں میں سے سے ایک تھے۔
اس سے قبل سنہ 2011 میں ایک مہر نیلام کی گئی تھی جو تقریباً 15 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔نیلامی گھر کے مطابق پیرس میں فروخت ہونے والی مذکورہ مہر فرانس کی بحریہ میں شامل ایک نوجوان ڈاکٹر نے حاصل کی تھی۔ انھوں نے 19ویں صدی کے اواخر میں چین کا دورہ کیا تھا اور تب سے یہ مہر اسی خاندان کے پاس تھی۔