نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں کرنسی نوٹوں پر پابندی کے بعد مندروں میں کریڈٹ کارڈ استعمال ہونے لگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کرنسی نوٹوں پر پابندی سے مندر بھی متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ مندروں میں چڑھاوے کی رقم جمع کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈ کی سہولیت مہیا کر دی گئی۔
بعض مندروں میں موبائل والٹ کی سہولیت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اب تک پرانی کرنسی کے ساڑھے گیارہ لاکھ کروڑ روپے بینکوں میں آ گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ کروڑ روپے ابھی بھی گردش میں ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 500اور ایک ہزارروپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی جس سے بھارتی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتیں بھی مودی سرکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔