بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم،پاکستان نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 44 ہزار 200 پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز سے ہی تیزی دکھائی دی اور بینکنگ، ٹیلی کام اور سیمنٹ کے شیئرز میں دھڑا دھڑ خریداری دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی تھی، منگل کو شیئرز کی خریداری میں تیزی کی ایک بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والا اضافہ تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے 16 ماہ کی سب سے زائد قیمت ہے۔

خام تیل کی قیمت میں ہونے والے اس اضافے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کی مالیاتی حکمت عملی کی منظوری اور ڈیم کی تعمیر کا عمل2017 کے آخر تک شروع کرنے کی ہدایت سامنے آنے کے بعد سیمنٹ کے شیئرز کی خریداری میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…