لاہور( این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی فروخت کی نیلامی آج ( پیر) کو ہو گی ۔ڈی میوچلائزیشن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے چالیس فیصد حصص اسٹریٹجک پارٹنر کو فروخت کرنے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی ، امریکی، برطانوی،مالیاتی اداروں اور فنڈز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ، اس کے علاوہ کئی پاکستانی مالیاتی ادارے بھی حصص خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پیشکشوں پر فیصلہ آج پانچ دسمبر کو کیا جائے گا جبکہ ٹرانزیکشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ27دسمبر ہے ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں۔