اسلام آباد (این این آئی)تھرکول کا پہلا فیز جون 2019ء میں مکمل ہو جائے گا۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ذرائع کے مطابق تھرکول دنیا کا 7واں بڑا کوئلہ کا ذخیرہ ہے جو 9 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، اس کو 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سندھ اینگرو کو بلاک نمبر دو الاٹ کیا گیا ہے جو ذخائر کا ایک فیصد ہے، اس بلاک سے 50 سال کیلئے ایک ارب 57 کروڑ ٹن کوئلہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق 660 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار کا منصوبہ اکتوبر 2019ء کی بجائے جون 2019ء میں آپریشنل ہو جائے گا، یہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں کا ایک کلیدی حصہ ہے۔